منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دلوائی جا رہی ہے،ڈی پی او

55
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

سرگودہا۔30مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہاہے کہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دلوائی جا رہی ہے، تھانہ فیکٹری ایریاء پولیس کی بہترین تفتیش و پیروی مقدمہ کی بدولت منشیات فروش اپنے انجام کو پہنچ گیا

،معزز عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، فیصلے کے مطابق مجرم آصف محمود منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتا تھاجس کو 520 گرام ہیروئن سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے مجرم کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی ٹھوس ثبوت اور موثر پیروی پر معزز عدالت نے مجرم کو 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ڈی پی اونے کہاکہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔

منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ڈی پی او نے انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو کو مقدمہ کو منطقی انجام تک پہنچانے پراُن کی کارکردگی کو سراہا۔