منظم نسل پرستی امریکی قوم پر دھبہ ہے، صدر جو بائیڈن

61
امریکی صدر کا 2024 میں دوسری بار انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کا عندیہ، حتمی فیصلے کا اعلان آئندہ سال کے اوائل میں کریں گے

واشنگٹن۔21اپریل (اے پی پی):امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ منظم نسل پرستی امریکی قوم پرایک دھبہ ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کیس میں سابق سفید فام پولیس اہلکارڈیرک چاون کو مجرم قرار دیئے جانے کے بعد گزشتہ روز ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے پولیس اورعدالتی نظام میں موجود منظم نسل پرستی اور نسلی امتیاز کی روک تھام کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے مظاہرین سے تشدد سے گریز کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہاں ایسے مشتعل اور انتہا پسند لوگ ہیں جنہیں سماجی انصاف میں کوئی دلچسپی نہیں ہے جو جذبات کو مشتعل کرنے اور اشتعال دلانے کی کوشش کریں گے لہذا ہم انہیں کامیاب ہونے نہیں دے سکتے۔