کراچی۔ 28 مئی (اے پی پی):تھانہ منگھوپیر پولیس نے اجتماع گاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز میں ملوث3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے موٹر سائیکل، اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمدکرلی۔ بدھ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمران ولد شاہ زین، خضر ولد دلدار اور عثمان غنی ولد بادشاہ شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔