منی ایکسچینج کے دباﺅ میں آئے ہوئے ممالک ڈالر کی بجائے سونے کی صورت میں قرضہ لیں، ترک صدر

استنبول ۔ 17 اپریل (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے منی ایکسچینج کے دباﺅ میں آئے ہوئے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈالر کی جگہ سونے کی صورت میں قرضہ لیں۔استنبول میں گلوبل انٹرپرائزنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا ہے کہ سیاست اور تجارت کے مراکز میں تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے۔یہ شعور بیدار ہونا شروع ہو گیا ہے …

استنبول ۔ 17 اپریل (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے منی ایکسچینج کے دباﺅ میں آئے ہوئے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈالر کی جگہ سونے کی صورت میں قرضہ لیں۔استنبول میں گلوبل انٹرپرائزنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا ہے کہ سیاست اور تجارت کے مراکز میں تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے۔یہ شعور بیدار ہونا شروع ہو گیا ہے کہ دنیا کو کسی واحد مرکز سے نہیں چلایا جا سکے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے اپنے مقروض ممالک کی سیاست کو بھی کنٹرول میں لینے کی کوشش میں ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ "یہ دنیا کے غریب ممالک کو سسکاسسکا کر مار رہی ہے“۔

مزید خبریں