موبائل فونز کی درآمدات میں جولائی کے دوران 21.1 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 21.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ءکے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات 69.2 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ جون 2018ءکے دوران درآمدات کی مالیت 87.7 ملین ڈالر رہی تھیں۔ اس طرح جون 2018ءکے مقابلہ میں جولائی 2018ءکے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 18.5 ملین ڈالر یعنی 21 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔