موبی لنک بینک کا اسلامی بینکاری خدمات شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):موبی لنک بینک نے اسلامی بینکاری خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں ذمہ دار اورشرعی اصولوں سے ہم آہنگ مالیاتی خدمات متعارف کی جائیں گی۔ اس بات کا اعلان ابوظہبی میں منعقدہ ویون گروپ کے سالانہ اجلاس اگنائٹ کے دوران کیا گیا۔ اس سے قبل بینک نے سٹیٹ بینک آف پاکستان سے باقاعدہ اسلامک بینکنگ لائسنس حاصل کرلیا تھا۔ …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):موبی لنک بینک نے اسلامی بینکاری خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں ذمہ دار اورشرعی اصولوں سے ہم آہنگ مالیاتی خدمات متعارف کی جائیں گی۔ اس بات کا اعلان ابوظہبی میں منعقدہ ویون گروپ کے سالانہ اجلاس اگنائٹ کے دوران کیا گیا۔ اس سے قبل بینک نے سٹیٹ بینک آف پاکستان سے باقاعدہ اسلامک بینکنگ لائسنس حاصل کرلیا تھا۔

اس سہولت کے تحت جاز کیش بھی اسلامی مالیاتی مصنوعات متعازف کرا سکے گا اور شرعی اصولوں کے تحت خدمات فراہم کرنے والا ملک کا سب سے بڑا ڈیجیٹل والٹ بن کر اُبھرے گا۔ جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق موبی لنک بینک ابتدائی مرحلے میں کراچی اور پشاور میں دو خصوصی اسلامی بینکاری شاخیں قائم کرے گا۔ ان کے علاوہ 10 دیگر شاخوں میں اسلامک بینکنگ ونڈوز بھی شروع کی جائیں گی جبکہ اگلے مرحلے میں اس نیٹ ورک کو 15 برانچز اور 20 اسلامک بینکنگ ونڈوز تک وسعت دی جائے گی۔

مزید خبریں