فیصل آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی):موجودہ دور میں ای کامرس کی اہمیت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے جس کے ذریعے ہم گھر بیٹھ کر پیسہ کما سکتے ہیں جبکہ سلوشن ٹیکنالوجی سسٹم بیروزگار اور پارٹ ٹائم کام کرنیوالے افراد کو ای کامرس کے حوالے سے مختلف کورس کرانے سمیت انہیں ای کامرس کے متعلق کاروبار شروع کرنے میں معاونت کررہا ہے تاکہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں …
موجودہ دور میں ای کامرس کے ذریعے ہم گھر بیٹھ کر پیسہ کما سکتے ہیں،شہزاد سرور

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی):موجودہ دور میں ای کامرس کی اہمیت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے جس کے ذریعے ہم گھر بیٹھ کر پیسہ کما سکتے ہیں جبکہ سلوشن ٹیکنالوجی سسٹم بیروزگار اور پارٹ ٹائم کام کرنیوالے افراد کو ای کامرس کے حوالے سے مختلف کورس کرانے سمیت انہیں ای کامرس کے متعلق کاروبار شروع کرنے میں معاونت کررہا ہے تاکہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی لوگوں کوباعزت روز گار کے بہترین مواقع میسر آ سکیں۔
ای کامرس سے متعلق شہریوں کیلئے روز گار کے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے سلوشن ٹیکنالوجی سسٹم کے ماہرشہزاد سرورنے کہا کہ نوجوانوں کو ای کامرس کی جانب بھرپور توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لہٰذا اگر انہیں مواقع فراہم کردیئے جائیں تو وہ کوئی بھی ہدف حاصل کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں کو بھی ای کامرس سے متعلق مضامین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ ملک سے بیروزگاری کے خاتمہ اور معاشی ترقی کی نئی راہیں کھل سکیں۔








