مانچسٹر ۔ 18 جون (اے پی پی) انگلش ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ایوان مورگن نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے منگل کو افغانستان کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں ریکارڈ ساز 17 چھکے لگا کر یہ کارنامہ انجام …
مورگن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے
مانچسٹر ۔ 18 جون (اے پی پی) انگلش ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ایوان مورگن نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے منگل کو افغانستان کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں ریکارڈ ساز 17 چھکے لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا، مورگن نے ایک ساتھ سچن ٹنڈولکر، برینڈن میک کولم اور اے بی ڈی ویلیئرز کو زیادہ چھکوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا، ٹنڈولکر نے 195، میک کولم نے 200 اور ویلیئرز نے 204 چھکے لگا رکھے تھے









