موسمیاتی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو ملک کرکام کرنا ہوگا، ملک امین اسلم

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ عالمی حدت کے باعث رونما ہونے والی موسمیاتی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے کلائمیٹ ڈپلومیسی اورعالمی رہنماوں کے درمیان اس سلسلے میں تعاون کے حوالے سے بات چیت بڑی حد تک ان تباہ کاریوں پر قابو پانے میں معاون ثابت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار یورپین یونین کی …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ عالمی حدت کے باعث رونما ہونے والی موسمیاتی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے کلائمیٹ ڈپلومیسی اورعالمی رہنماوں کے درمیان اس سلسلے میں تعاون کے حوالے سے بات چیت بڑی حد تک ان تباہ کاریوں پر قابو پانے میں معاون ثابت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار یورپین یونین کی جانب سے منعقدکردہ کلائمیٹ ڈپلومیسی ڈے کے حوالے سے پاکستان نیشنل آرٹس کونسل میں ایک اہم تقریب سے مہمانِ خصوصی کے طور پرکیا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ دنیا کے ہر ملک کو موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو ملک کرکام کرنا ہوگا۔ اس کے لیے آپس میں بات چیت کے ساتھ ساتھ باہمی مالی اور تکنیکی تعاون کو بھی فروغ دینا ہوگا۔ مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ البتہ پاکستان کا ان ممالک کی لسٹ میں ساتوین نمبر پر ہے جو عالمی حدت کے باعث رونما ہونے والی موسمیاتی تباہکاریوں سے متاثر ہے۔ جبکہ عالمی حدت کا سبب بننے والی زیریلی گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔ تاہم پاکستان پھر بھی اس عالمی خطرے سے تمام ممالک کے ساتھ مل کر ایک ذمہ دار ملک کے طور پر اپنا کردار ادا کررہا ہے۔