اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مسات سوگو آساکاوا نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے خطے کے ممالک کو نجی شعبے کے تعاون سے 2030 تک 12 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کرے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بینک پورے ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں ماحولیاتی وموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نجی شعبے کے سرمائے کو متحرک کرنے پرکام کرہاہے، …
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے خطے کو نجی شعبے کے تعاون سے 2030 تک 12 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کریں گے،ایشیائی ترقیاتی بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مسات سوگو آساکاوا نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے خطے کے ممالک کو نجی شعبے کے تعاون سے 2030 تک 12 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کرے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بینک پورے ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں ماحولیاتی وموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نجی شعبے کے سرمائے کو متحرک کرنے پرکام کرہاہے، امیدہے کہ بینک کے تعاون سے 2030 تک موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے 12 ارب ڈالر کی معاونت فراہم اور اضافی فنڈز میں 30ارب ڈالرمزید جمع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس اقدام سے مارکیٹ کی ترقی کے رفتارمیں اضافہ ممکن ہے ، اس کے علاوہ اے ڈی بی ممالک کی پالیسی اصلاحات، سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے اور نجی شعبے کے فنڈز کو متحرک کرنے کے لیے ریگولیٹری نظام کو مضبوط کرنے میں بھی مدد فراہم کررہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور بدلتی آب و ہوا ہمارے وقت کا سب سے بڑا خطرہ ہے، ماحولیاتی موزونیت اور مضرصحت گیسوں کے اخراج کوکم کرنے کوششوں میں فنڈز کے حصول کےلئے نجی سرمائے کو متحرک کرنا پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں اہمیت کاحامل ہے۔








