مولانا عبدالغفور حیدری کا سابق رکن قومی اسمبلی قاری محمد یوسف کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے سابق رکن قومی اسمبلی، سابق امیر جمعیت علماء اسلام ضلع بٹگرام اور ممتاز عالم دین شیخ الحدیث قاری محمد یوسف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ قاری محمد یوسف …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے سابق رکن قومی اسمبلی، سابق امیر جمعیت علماء اسلام ضلع بٹگرام اور ممتاز عالم دین شیخ الحدیث قاری محمد یوسف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ قاری محمد یوسف مرحوم نے اپنی پوری زندگی قرآن و حدیث کی خدمت، تدریس اور دینی اقدار کے فروغ کے لئے وقف کئے رکھی، وہ جمعیت علماء اسلام کے ایک سنجیدہ، باعمل اور مخلص کارکن تھے جن کی دینی، پارلیمانی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سادگی، قناعت اور اصول پسندی ان کی شخصیت کا نمایاں وصف تھی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کی جلیل القدر خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کے اہلخانہ، عزیز و اقارب اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 

مزید خبریں