مون سون بارشوں کی آمد ،ریسکیو 1122 پشاور ہائی الرٹ

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان نے مون سون بارشوں کے پیش نظر ریسکیو 1122 پشاور کی تمام ایمرجنسی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا

پشاور۔ 03 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان نے مون سون بارشوں کے پیش نظر ریسکیو 1122 پشاور کی تمام ایمرجنسی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا ۔ ترجمان ریسکیو 1122پشاورکے مطابق تمام ریسکیوسٹیشنز، واٹر ریسکیو ٹیمیں، فائر، میڈیکل اور ڈیزاسٹر ریسپانس یونٹس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ شدید بارش، تیز ہواؤں، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، ندی نالوں اور نہروں کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں۔