اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) مون سون بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں اضافے کے بعد راول ڈیم کے سپیل ویز کھول دیئے گئے ۔ منگل کو راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی ۔ ڈیم کے سپیل ویز کھلنے کے باعث اضافی پانی اورنگ کے ذریعے دریائے سواں میں چھوڑا گیا۔ راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے جڑواں …
مون سون بارشوں کے باعث راول ڈیم کے سپیل ویز کھول دیئے گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) مون سون بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں اضافے کے بعد راول ڈیم کے سپیل ویز کھول دیئے گئے ۔ منگل کو راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی ۔ ڈیم کے سپیل ویز کھلنے کے باعث اضافی پانی اورنگ کے ذریعے دریائے سواں میں چھوڑا گیا۔ راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے جڑواں شہروں اور راولپنڈی اور اسلام آباد میں پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ دریں اثناءراولپنڈی ڈویژن میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیداہوئی۔








