موٹروے ویٹ سٹیشن آپریٹر کےخلاف رشوت لینے پر مقدمہ درج

81
FIR

لاہور۔23اپریل (اے پی پی):موٹروے پولیس ایم 3 نے رشوت لینے پر ویٹ سٹیشن آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پٹرولنگ افسران نے اوورلوڈ سبزیوں کے ٹرک کو روک کر ٹرک ڈرائیور سے وزن سلپ طلب کی جس پر ڈرائیور وزن سلپ پیش نہ کر سکا۔

ٹرک ڈرائیور نے موٹروے پولیس کو بتایا کہ ٹرک میں وزن ویٹ سٹیشن پر اجازت شدہ حد سے 5 ٹن زیادہ تھا ، رجانہ ویٹ سٹیشن آپریٹر عباس نے 1000 روپے رشوت لے کر وزن سلپ جاری نہ کی۔موٹروے پولیس نے دفعہ 384 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم عباس کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔