موٹروے پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے موٹروے ایم۔4 پر فیصل آباد، پنڈی بھٹیاں سیکشن سے فراڈ میں ملوث چار رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا
موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ میں ملوث چار رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ، ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔19جولائی (اے پی پی):موٹروے پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے موٹروے ایم۔4 پر فیصل آباد، پنڈی بھٹیاں سیکشن سے فراڈ میں ملوث چار رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق ملزمان ننکانہ صاحب میں ایک شہری سے فراڈ کرنے کے بعد فرار ہو رہے تھے۔ سیف سٹی لاہور سے موصول ہونے والی اطلاع پر موٹروے پولیس نے مشتبہ ہونڈا سوک گاڑی کو روک لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے10 لاکھ روپے نقد رقم اور گاڑی برآمد کر لی گئی۔ بعد ازاں گرفتار ملزمان سے برآمد شدہ رقم اور گاڑی کو پولیس تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ منڈی فیض آباد، ضلع ننکانہ صاحب میں پہلے ہی مقدمہ درج تھا۔ موٹروے پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔








