لاہور۔19نومبر (اے پی پی):موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں 12ویں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی شاندار افتتاحی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل آئی جی سعد اختر بھروانہ نے سپورٹس مشعل روشن کر کے فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا۔سپورٹس فیسٹیول میں موٹروے پولیس کے آٹھ زونز نے بھرپور انداز میں شرکت کی، جن میں سینٹرل، نارتھ، سائوتھ، ویسٹ اور مختلف موٹروے زونز …
موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب

مزید خبریں
لاہور۔19نومبر (اے پی پی):موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں 12ویں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی شاندار افتتاحی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل آئی جی سعد اختر بھروانہ نے سپورٹس مشعل روشن کر کے فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا۔سپورٹس فیسٹیول میں موٹروے پولیس کے آٹھ زونز نے بھرپور انداز میں شرکت کی، جن میں سینٹرل، نارتھ، سائوتھ، ویسٹ اور مختلف موٹروے زونز شامل ہیں۔
پہلے روز 100 میٹر ریس اور رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے، جنہیں حاضرین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔اس موقع پرایڈیشنل آئی جی سعد اختر بھروانہ نے کہاکہ کھیل افسران میں برداشت، فیصلہ سازی اور ٹیم ورک جیسی خصوصیات پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کا مقصد صحت مند سرگرمیوں، بھائی چارے اور مثبت مقابلے کی فضا کو فروغ دینا ہے۔








