لاہور۔10 اگست (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم اداروں میں سیاسی مداخلت زیر و کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں ، زندگی میں کچھ بھی نا ممکن نہیں ہوتا محنت ضروری ہے، موٹر وے پولیس میں شفافیت اور میرٹ پر قوم کو فخر ہے۔ وہ سوموار کے روز موٹر وے پولیس ٹر یننگ کالج میں موٹر وے پولیس افسران سے خطاب و میڈیا …
موٹر وے پولیس میں شفافیت اور میرٹ پر قوم کو فخر ہے،سی پیک کی وجہ سے پاکستان معاشی میدان میں مضبوط ہورہا ہے،خوشحال اور مستحکم پاکستان ہی وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا موٹر وے پولیس ٹر یننگ کالج میں تقریب سے خطاب و میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔10 اگست (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم اداروں میں سیاسی مداخلت زیر و کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں ، زندگی میں کچھ بھی نا ممکن نہیں ہوتا محنت ضروری ہے، موٹر وے پولیس میں شفافیت اور میرٹ پر قوم کو فخر ہے۔ وہ سوموار کے روز موٹر وے پولیس ٹر یننگ کالج میں موٹر وے پولیس افسران سے خطاب و میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر آئی جی موٹر وے پولیس سید کلیم امام سمیت موٹر وے پولیس کے اعلی افسران بھی موجود تھے، گور نر پنجاب نے موٹر وے پولیس کالج میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودا بھی لگایا ، شہداء موٹر وے پولیس کی یادگار پر حاضری بھی دی اور موٹر وے پولیس ٹر یننگ کالج میں فلٹر یشن پلانٹ بھی لگانے کا اعلان کیا۔ تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہوتے ہیں اور تحر یک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے ہم ملک میں اداروں کو نہ صرف سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں بلکہ ان اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات بھی کر رہے ہیں۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جب بھی اداروں میں سیاسی مداخلت ہوتی ہے تواس سے ادارے تباہ ہوتے ہیں کیونکہ سیاسی مداخلت سے میرٹ اور شفافیت ممکن نہیں رہتی بلکہ سب کچھ میرٹ کی بجائے سفارش پر ہوتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سزا اور جزا کو ہر سطح پر سو فیصد یقینی بنا رہے ہیں۔گور نر پنجاب نے کہا کہ زندگی میں کچھ بھی نہ ممکن نہیں ہوتامیرٹ اور محنت ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان معاشی میدان میں مضبوط ہورہا ہے اورعالمی ادارے بھی پاکستان میں معیشت کو مضبوطی کی راہ پر گامزن ہونے کی تصدیق کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اسکی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو نیک نیتی کیساتھ اپنا کردار ادا کر نا چاہیے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ کورونا کوپاکستان میں بعض لوگ امریکی سازش بھی کہتے رہے ہیں جسکی وجہ سے کورونا کے حوالے سے بہت سی مشکلات رہی ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈائون پالیسی کورونا سے بچائو کے لیے اہم ثابت ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جب تک کورونا کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک ایس او پیز پرمکمل عمل کر نے کی ضرورت ہے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ موٹر وے پولیس اور ریسکیو1122جیسے اداروں پر پاکستانی قوم فخر کرتی ہے جو نہ صرف کر پشن فری ہے بلکہ وہاں میرٹ اورشفافیت کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال اور مستحکم پاکستان ہی وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے۔گورنر نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا ہے، معیشت سمیت ہر شعبے میں ترقی کی رفتا رہر گزرتے دن کیساتھ تیز ہو رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موڈیز کا پاکستانی ریٹنگ بی 3 اور آٹ لک مستحکم کرنا حکومتی پالیسیوں کی کامیابی ہے۔ گورنر نے کہا کہ ٹائیگر فورس کی شاندار شجر کاری پر عثمان ڈار اور انکی ٹیم کو مبارکباد یتاہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم پاکستان کی بہتری اور آنے والی نسلوں کی سلامتی کیلئے ہے۔تقریب سے خطاب کے دوران آئی جی موٹر وے پولیس سید کلیم امام نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تقریبا 25ہزارسے زائد افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو رہے ہیں اور جب بھی کوئی شخص موٹروے پر سفر کر تا ہے تو ہماری کوشش ہوتی ہے کہ وہ خیر سے اپنے گھر واپس پہنچ جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے موٹر وے پولیس کو مکمل طور پر کر پشن فری بنا دیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس میں میرٹ اور شفافیت کو ہر سطح پریقینی بنا رہے ہیں۔








