مچل مارش کا شیفیلڈ شیلڈ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، ٹیسٹ کیریئر جاری رکھیں گے

پرتھ۔9دسمبر (اے پی پی):آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے اعلان کیا ہے کہ وہ جاری گھریلو سیزن کے اختتام پر شیفیلڈ شیلڈ کرکٹ کو خیر باد کہہ دے دیں گے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے دستیاب رہیں گے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق مچل مارش نے اپنے اس فیصلہ کو وکٹوریہ کے خلاف میچ کے بعد اپنے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھی کھلاڑیوں کو …

پرتھ۔9دسمبر (اے پی پی):آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے اعلان کیا ہے کہ وہ جاری گھریلو سیزن کے اختتام پر شیفیلڈ شیلڈ کرکٹ کو خیر باد کہہ دے دیں گے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے دستیاب رہیں گے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق مچل مارش نے اپنے اس فیصلہ کو وکٹوریہ کے خلاف میچ کے بعد اپنے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھی کھلاڑیوں کو بتایا۔

34 سالہ مچل مارش نے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیواے سی اے)کے ذریعے جاری بیان میں کہاکہ ویسٹرن آسٹریلیا کے لیے شیفیلڈ شیلڈ کھیلنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات رہی ہے۔ میں اس وقت ٹیم اور سکارچرز کے لیے پوری طرح وقف ہوں۔ ویسٹرن آسٹریلیا(ڈبلیو اے)نے میری زندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور میں مستقبل میں بھی ہر ممکن طریقے سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔مچل مارش جنہوں نے آخری مرتبہ 2024 میں بھارت کے خلاف ایم سی جی ٹیسٹ کھیلا تھا، رواں سیزن کے آغاز میں ٹیم میں واپسی کے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے تھے۔

تاہم آسٹریلیا کے 0-2 کی برتری حاصل کر لینے، پیٹ کمنز کی فٹنس، کیمرون گرین کے آل راؤنڈر کے کردار میں مستحکم ہونے اور بیو ویبسٹر کی دستیابی کے باعث اب ان کے لیے جگہ بننا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔شیفیلڈ شیلڈ میں مارش نے 55 میچوں میں 2,744 رنز اور 82 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2017 سے 2023 کے درمیان 16 میچوں میں ویسٹرن آسٹریلیاکی کپتانی بھی کی۔ویسٹرن آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ ایڈم ووگز نے مارش کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مچل مارش اس بات کی بہترین مثال ہیں کہ شیفیلڈ شیلڈ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی نمائندگی کا مطلب کیا ہے۔ بطور کھلاڑی اور بطور کوچ میں نے انہیں ہمیشہ اپنی ٹیم کے لیے بھرپور محنت کرتے دیکھا ہے۔ ان کا شاندار سفر بین الاقوامی کرکٹ میں بھی ان کی لگن کا ثبوت ہے۔مچل مارش آنے والے عرصے میں محدود اوورز اور ممکنہ طور پر ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔