مڈغاسکر میں بھگدڑ سے 12 افراد ہلاک، 80 زخمی

انتاناناریوو ۔26اگست (اے پی پی):مڈغاسکر میں 11ویں انڈین اوشین گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل اسٹیڈیم کے داخلی دروازے پر بھگدڑ سے 12افراد ہلاک اور 80زخمی ہوگئے ہیں۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق مڈغاسکر کے وزیر اعظم کرسچن نٹسے نے میڈیا کو بتایا کہ انتاناناریوو میں واقع بیریا اسٹیڈیم میں منعقدہ 11ویں انڈین اوشین گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل سٹیڈیم کے داخلی دروازے پر بھگدڑ سے 12 افراد ہلاک …

انتاناناریوو ۔26اگست (اے پی پی):مڈغاسکر میں 11ویں انڈین اوشین گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل اسٹیڈیم کے داخلی دروازے پر بھگدڑ سے 12افراد ہلاک اور 80زخمی ہوگئے ہیں۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق مڈغاسکر کے وزیر اعظم کرسچن نٹسے نے میڈیا کو بتایا کہ انتاناناریوو میں واقع بیریا اسٹیڈیم میں منعقدہ 11ویں انڈین اوشین گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل سٹیڈیم کے داخلی دروازے پر بھگدڑ سے 12 افراد ہلاک جبکہ 80 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں 11زخمیوں کو فوری سرجری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست زخمیوں کے طبی اخراجات برداشت کر رہی ہے اور میں تمام حکومتی اداروں کی جانب سے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔بعد ازاں افتتاحی تقریب میں صدر اینڈری راجویلینا نے بھگدڑ کے متاثرین کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔