مکئی کو گندم میں ملا کر استعمال کیا جائے تونیوٹریشن کی کمی کا پائیدار حل نکالنے میں مددگار ہو سکتی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت

89
مکئی کو گندم میں ملا کر استعمال کیا جائے تونیوٹریشن کی کمی کا پائیدار حل نکالنے میں مددگار ہو سکتی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت

فیصل آباد۔13نومبر (اے پی پی):مکئی کو عمومی طور پر پولٹری اور لائیوسٹاک فیڈ کے ساتھ ساتھ سٹارچ کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے تاہم اگر اسے گندم کے آٹے میں شامل کرکے انسانی غذا کا بھی حصہ بنا دیا جائے تو غذائی ضروریات اور نیوٹریشن کی کمی کا پائیدار حل نکالنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع فیصل آبادعدیل احمد نے بتایا کہ ملکی ضروریات کے مقابلہ میں مکئی کی خاطر خواہ پیداوار حاصل ہورہی ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کو اس کی مارکیٹنگ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے مکئی سے وابستہ علاقوں میں اس سے وابستہ انڈسٹری قائم کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لانے چاہئیں۔

انہوں نے مکئی کی مینوئل برداشت میں حائل رکاوٹو ں کے بارے میں کہا کہ اس کی مکینیکل ہارویسٹنگ یقینی بنانے کیلئے چھوٹے کاشتکاروں کی مدد کرنی چاہئے تاکہ اس میں موجود نمی کودھوپ میں ختم کرنے کے بجائے مشینی برداشت کے ذریعے وقت اور سرمایہ کی بچت کی جا سکے۔