ریاض۔04 اکتوبر(اے پی پی)سعودی عرب کی تیز رفتار الحرمین ٹرین 11 اکتوبر سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان باقاعدہ طور پر چلنا شروع ہوجائے گی اور اس کے ذریعے عازمین کے علاوہ عام مسافر بھی سفر کرسکیں گے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 16 ارب ڈالرز سے زیادہ کی لاگت سے مکمل ہونے والے الحرمین ٹرین منصوبے کا گذشتہ ہفتے افتتاح …
مکہ اور مدینہ منورہ کے درمیان تیز رفتار الحرمین ٹرین کے سفر کا باقاعدہ آغاز11 اکتوبر سے ہو گا
ریاض۔04 اکتوبر(اے پی پی)سعودی عرب کی تیز رفتار الحرمین ٹرین 11 اکتوبر سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان باقاعدہ طور پر چلنا شروع ہوجائے گی اور اس کے ذریعے عازمین کے علاوہ عام مسافر بھی سفر کرسکیں گے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 16 ارب ڈالرز سے زیادہ کی لاگت سے مکمل ہونے والے الحرمین ٹرین منصوبے کا گذشتہ ہفتے افتتاح کیا تھا۔ اس تیز رفتار ٹرین کے ذریعے عازمینِ حج اور عمرہ کے علاوہ عام مسافر بھی سفر کرسکیں گے۔ یہ ٹرین دونوں شہروں کے درمیان 450 کلومیٹر کا فاصلہ صرف دو گھنٹے میں طے کرے گی۔مسافروں کو اس کے ذریعے پانچ بڑے مقامات کے درمیان سفری سہولتیں دستیاب ہوں گی۔









