مکہ مکرمہ۔24اگست (اے پی پی):مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ایس پی اےاور الاخباریہ چینل کے مطابق مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ گزشتہ روزمغرب کے بعد شروع ہوا جو عشاء کی نماز کی نماز کے اختتام تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔ اس موقع پر صفائی کارکنان نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفائی کا بھرپور …
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بارش سے موسم خوشگوار

مزید خبریں
مکہ مکرمہ۔24اگست (اے پی پی):مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ایس پی اےاور الاخباریہ چینل کے مطابق مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ گزشتہ روزمغرب کے بعد شروع ہوا جو عشاء کی نماز کی نماز کے اختتام تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔
اس موقع پر صفائی کارکنان نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفائی کا بھرپور اہتمام کیا تاہم عمرہ زائرین اور نمازی پھسلن سے بچ سکیں۔ بارش کے دوران نمازی اور عمرہ زائرین بے حد خوش نظر آئے اور دعاؤں میں مصروف رہے۔ مکہ مکرمہ کے کئی علاقوں میں مختلف اوقات میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔دوسری جانب مدینہ منورہ اور اس کے اطراف کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو بارش ہوئی۔
مدینہ منورہ میں بارش ظہر کے وقت ہوئی۔ اس وقت زائرین مسجد نبوی میں ظہر کی نماز ادا کرنے کے لیے آرہے تھے۔ بارش ہلکی سے درمیانے درجے تک رہی۔ جس سے شدید گرمی کا ماحول کم ہوا۔ اس موقع پر زائرین مسجد نبوی خوشی سے سرشار نظر آئے۔







