بڈاپسٹ ۔ 27 اگست (اے پی پی) ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملکی سرحد پر نصب کی گئی خاردار تار کی جگہ قلعے جیسے دیوار قائم کریں گے تاکہ کوئی مہاجر ہنگری میں داخل نہ ہو پائے۔ سرکاری ٹی وی چینل کو دیے گئے اپنے ہفتہ وار انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم تکنیکی منصوبہ بندی کر …
مہاجرین کو روکنے کے لیے ہنگری کو قلعہ بنا دیں گے، وزیراعظم

مزید خبریں
بڈاپسٹ ۔ 27 اگست (اے پی پی) ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملکی سرحد پر نصب کی گئی خاردار تار کی جگہ قلعے جیسے دیوار قائم کریں گے تاکہ کوئی مہاجر ہنگری میں داخل نہ ہو پائے۔ سرکاری ٹی وی چینل کو دیے گئے اپنے ہفتہ وار انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم تکنیکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ اس وقت سرحد پر موجود باڑ کو ایک مضبوط سٹرکچر میں تبدیل کیا جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح ایک ہی وقت میں ہزاروں مہاجرین کو ہنگری میں داخلے سے روکنا آسان ہو جائے گا








