- Advertisement -
برلن ۔ یکم جون(اے پی پی) تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے کہا ہے کہ یورپ نے بہت سے مہاجرین کو پناہ دی ہے لیکن ان مہاجرین کو مستقبل میں واپس اپنے وطنوں کو لوٹ کر اپنے اپنے آبائی ملکوں کی ترقی و تعمیر میں حصہ لینا چاہیے۔ جرمن ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوے 80 سالہ دلائی لامہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے افراد جو اچھے حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں، وہ خوش قمست ہیں اور یہ ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مہاجرین کا موجودہ بحران شدید تر ہو چکا ہے اور بے گھر لوگوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7127
- Advertisement -