برلن۔31مارچ (اے پی پی):جرمن چانسلر فریڈرک میرز نے کہا ہے کہ شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لیے جرمنی اور شام دونوں مل کر کام کر رہے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز شامی صدر احمد الشرع کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اس اشتراک کا مقصد یہ ہے کہ شام کے لوگ اپنے گھروں …
مہاجرین کی واپسی کے لیے شام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں،جرمن چانسلر
برلن۔31مارچ (اے پی پی):جرمن چانسلر فریڈرک میرز نے کہا ہے کہ شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لیے جرمنی اور شام دونوں مل کر کام کر رہے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز شامی صدر احمد الشرع کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اس اشتراک کا مقصد یہ ہے کہ شام کے لوگ اپنے گھروں میں محفوظ واپسی کرسکیں۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ ان کا ملک شام کی تعمیر نو میں بھی ان کی مدد کرنا چاہتا ہے تاکہ شام خانہ جنگی کے اثرات سے نکل سکے ۔
جرمن چانسلر نے کہا کہ میں پر اعتماد ہوں کہ ہم شام میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ شامی صدر نے کہا ہے ہم جرمن فریڈرک میرز اور جرمنی کے ساتھ مل کر مہاجرین کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس مشترکہ کاوش کے نتیجے میں شامی شہریوں کو اپنے وطن کی تعمیر نو میں حصہ لینے کا موقع ملے گا اور استحکام اور سکون کے ساتھ وہ اپنی زندگیاں گزار سکیں گے ۔ شام کے صدر احمد الشرع کا جرمنی کا یہ پہلا باقاعدہ دورہ ہے۔ 2015 اور 2016 میں شام سے بڑی تعداد میں شامی شہریوں نے نقل مکانی کی تھی جن میں سے 10 لاکھ سے زائد شامی یورپی ملکوں میں پہنچے تھے۔ شام کے صدر احمد الشرع کا جرمنی کا یہ پہلا باقاعدہ دورہ ہے۔ وہ دسمبر 2024 میں بشار الاسد کی حکومت ختم ہونے کے بعد برسر اقتدار آئے تھے۔









