واشنگٹن ۔ 21 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا کی میکسیکو کے ساتھ سرحد پر مہاجر بچوں کو ان کے والدین سے جدا کر دینے کا سلسلہ جلد ہی ختم کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ کے مطابق وہ اس حوالے سے جلد ہی ’کسی حکم نامے پر دستخط ‘ کر دیں گے۔ فوکس نیوز کے مطابق ممکنہ طور پر جنوبی سرحد پر …
مہاجر بچوں کی ان کے والدین سے علیحدگی کا سلسلہ ختم کر دیا جائے گا، ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 21 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا کی میکسیکو کے ساتھ سرحد پر مہاجر بچوں کو ان کے والدین سے جدا کر دینے کا سلسلہ جلد ہی ختم کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ کے مطابق وہ اس حوالے سے جلد ہی ’کسی حکم نامے پر دستخط ‘ کر دیں گے۔ فوکس نیوز کے مطابق ممکنہ طور پر جنوبی سرحد پر غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے مہاجرین کو اپنے بچوں کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ امریکا کو اپنی اس قومی سرحد پر چھوٹے بچوں کو ان کے تارکین وطن والدین سے جدا کر دینے پر دنیا بھر سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔








