رتناگری ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع رتناگریری میں 47 فٹ لمبی اور 20 ٹن وزنی نیلی وہیل مچھلی کو زندہ بچاکر سمندر میں دھکیل دیا گیا ۔ پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیلی وہیل مچھلی کی ساحل پر موجودگی کے بارے میں ماہی گیروں نے دو روز قبل جنگلات کے حکام کو مطلع کیا تھا ۔ جس کے بعد اس مچھلی کو …
مہاراشٹرا میں ساحل پر آنے والی20 ٹن وزنی وہیل مچھلی کو سمندر میں دھکیل دیا گیا

مزید خبریں
رتناگری ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع رتناگریری میں 47 فٹ لمبی اور 20 ٹن وزنی نیلی وہیل مچھلی کو زندہ بچاکر سمندر میں دھکیل دیا گیا ۔ پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیلی وہیل مچھلی کی ساحل پر موجودگی کے بارے میں ماہی گیروں نے دو روز قبل جنگلات کے حکام کو مطلع کیا تھا ۔ جس کے بعد اس مچھلی کو ریسکیو کرنے کے لئے فوری کام شروع کردیا گیا اور 2 کشتیوں میں سوار 50 افراد نے رسوں کی مدد سے وہیل مچھلی کو تیز سمندری لہروں میں دھکیل دیا ۔ اس عظیم الجثہ وہیل مچھلی کو ساحل سے سمندر میں دھکیلنے کا یہ آ پریشن 8 گھنٹوں میں مکمل ہوا ۔








