ینگون۔24جولائی (اے پی پی):میانمار کے شہر ینگون میں دریا میں موٹر بوٹ الٹنے سے 3 افراد لاپتہ ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کی صبح کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے کے قریب اس ووقت پیش آیا جب موٹر بوٹ بوٹاہٹاؤنگ ٹاؤن شپ میں بوٹاہٹاؤنگ جیٹی اور ینگون علاقے کی ڈالا ٹاؤن شپ میں تھاماڈا بیچ کے درمیان رواں دواں …
میانمار ،موٹر بوٹ الٹنے سے 3 افراد لاپتہ

مزید خبریں
ینگون۔24جولائی (اے پی پی):میانمار کے شہر ینگون میں دریا میں موٹر بوٹ الٹنے سے 3 افراد لاپتہ ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کی صبح کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے کے قریب اس ووقت پیش آیا جب موٹر بوٹ بوٹاہٹاؤنگ ٹاؤن شپ میں بوٹاہٹاؤنگ جیٹی اور ینگون علاقے کی ڈالا ٹاؤن شپ میں تھاماڈا بیچ کے درمیان رواں دواں تھی کہ تیز ہواؤں اور دریا میں لہروں کی وجہ سے کشتی الٹ گئی ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہماری ریسکیو ٹیم کے تین ارکان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا ۔ حادثے کے وقت کشتی میں 11 افراد سوار تھے جن میں سے 8 کو بچا لیا گیا ہے۔ اہلکار نے مزید کہا کہ خراب حالات کی وجہ سے لاپتہ افراد کی تلاش مشکل ہے۔








