میانمار میں تشدد، ایک ماہ میں 6700 روہنگیا مسلمانوں کو قتل کیا گیا، امدادی تنظیم

ینگون۔ 14 دسمبر (اے پی پی) میانمار کی ریاست راکھائن میں روہنگیا مسلمانوںکے خلاف اگست کے آخر میں فوجی کریک ڈاون شروع ہونے کے بعد صرف ایک ماہ میں کم از کم 6700 روہنگیا مسلمانوں کو قتل کیا گیا۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِدآوٹ بارڈرز ایم ایس ایف کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ اس طبی امدادی تنظیم کی جانب سے جاری رپورٹ …

ینگون۔ 14 دسمبر (اے پی پی) میانمار کی ریاست راکھائن میں روہنگیا مسلمانوںکے خلاف اگست کے آخر میں فوجی کریک ڈاون شروع ہونے کے بعد صرف ایک ماہ میں کم از کم 6700 روہنگیا مسلمانوں کو قتل کیا گیا۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِدآوٹ بارڈرز ایم ایس ایف کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ اس طبی امدادی تنظیم کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ کم از کم 6700 روہنگیا مسلمانوںکو قتل کیا گیا، جن میں 5 سال سے کم عمر کے کم از کم 730 بچے بھی شامل تھے۔یہ اعداد و شمار اس گروپ کی طرف سے کرائے جانے والے مختلف جائزوں کے بعد مرتب کئے گئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply