اقوام متحدہ۔2فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میانمار فوج کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ریاست راخین میں موجود ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو پریشان کن صورتحال کا سامنا ہو گا ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا کہ ریاست راخین میں اس وقت تقریباً 6 لاکھ روہنگیا مسلمان موجود ہیں جن میں سے ایک …
میانمار میں فوج کے اقتدار سنبھالنے کے بعد روہنگیا مسلمانوں کے لیے صورتحال پریشان کن ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔2فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میانمار فوج کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ریاست راخین میں موجود ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو پریشان کن صورتحال کا سامنا ہو گا ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا کہ ریاست راخین میں اس وقت تقریباً 6 لاکھ روہنگیا مسلمان موجود ہیں جن میں سے ایک لاکھ 20 ہزار کیمپوں تک محدود ہیں جو نہ ہی آزادانہ نقل و حرکت نہیں کر سکتے اور نہ ہی انہیں صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات تک آزاد رسائی حاصل ہے لہذا ہمیں خدشہ ہے کہ میانمار میں فوج کے اقتدار سنبھالنے کے بعد روہنگیا مسلمانوں کے لیے صورتحال پریشان کن ہو سکتی ہے۔








