میانمار کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 116 افراد ہلاک

نیفیڈا۔ 08 جون (اے پی پی)میانمار کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 116 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کے حکام نے بتایا کہ طیارے میں ایئر فورس افسران اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ عملے کے 14 ارکان سوار تھے۔میانمار کے کمانڈر ان چیف آفس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے سے …

نیفیڈا۔ 08 جون (اے پی پی)میانمار کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 116 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کے حکام نے بتایا کہ طیارے میں ایئر فورس افسران اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ عملے کے 14 ارکان سوار تھے۔میانمار کے کمانڈر ان چیف آفس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے سے رابطہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 35 منٹ پر منقطع ہوا جب وہ مغربی علاقے داوئی ٹاون سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔طیارے کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔

Leave a Reply