سرگودھا ۔ 21 اپریل (اے پی پی):سرگودھا ڈویژن کے ضلع میانوالی میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران 10 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ مزید دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع میانوالی اختر فاروق کی سپرویژن میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انور کی خوارجی دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابی پر میانوالی پولیس کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انورنے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو مکڑوال میں 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پرخراجِ تحسین پیش کیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ پنجاب پولیس کے بہادر سپوت ہمارے فخر ہیں۔