میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین مہمند ڈسٹرکٹ میں پاک افغان بارڈر پر شہیدہوگئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

104

راولپنڈی ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین مہمند ڈسٹرکٹ میں پاک افغان بارڈر پر شہیدہوگئے۔ میجر عدیل پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل کو سپروائز کر رہے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق اس علاقے میں شدت پسند عناصر سرحد پار سے دراندازی کرتے تھے۔ سرحد پار سے آ کر دہشت گردوں نے بارودی سرنگ نصب کی جس کے دھماکے سے شہادتیں ہوئیں۔