کوئٹہ۔ 15 دسمبر (اے پی پی):بلوچستان صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سماجی بہبود کا اجلاس میر اسد اللہ بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے دوران بلوچستان انسداد گداگری کا مسودہ قانون مصدرہ 2025 پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین میر زابد علی ریکی، راحیلہ حمید خان درانی اور صفیہ بی بی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سیکرٹری …
میراسد بلوچ کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی سماجی بہبود کااجلاس، بلوچستان انسدادگداگری مسودے کا جائزہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 15 دسمبر (اے پی پی):بلوچستان صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سماجی بہبود کا اجلاس میر اسد اللہ بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے دوران بلوچستان انسداد گداگری کا مسودہ قانون مصدرہ 2025 پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین میر زابد علی ریکی، راحیلہ حمید خان درانی اور صفیہ بی بی نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سیکرٹری سماجی بہبود عصمت اللہ قریشی، اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمن اور ایڈیشنل سیکرٹری قانون سعید اقبال بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران بلوچستان انسداد گداگری کا مسودہ قانون مصدرہ 2025 پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ مذکورہ بل پر مزید بحث آئندہ اجلاس میں کی جائے گی تاکہ تمام پہلوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔








