اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 50کروڑ 52 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے33کروڑ 58لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 2 ارب 57 کروڑ روپے …
میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 50کروڑ 52 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 50کروڑ 52 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے33کروڑ 58لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 2 ارب 57 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 50کروڑ 52 لاکھ روپے جاری جبکہ53کروڑ58 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔








