میرے عہدے کا حلف سنبھالنے تک حوصلہ بلند رکھو، ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل کو پیغام

واشنگٹن ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو اپنے عہدے کا حلف سنبھالنے تک حوصلہ بلند رکھنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی کو بھی اسرائیل کے ساتھ حقارت آمیز رویہ اختیار کرنے نہیں دیں گے۔ پچھلے ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کی جانب سے غربِ اردن میں غیر قانونی بستیوں کے قیام کے خلاف ایک …

واشنگٹن ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو اپنے عہدے کا حلف سنبھالنے تک حوصلہ بلند رکھنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی کو بھی اسرائیل کے ساتھ حقارت آمیز رویہ اختیار کرنے نہیں دیں گے۔ پچھلے ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کی جانب سے غربِ اردن میں غیر قانونی بستیوں کے قیام کے خلاف ایک قرارداد منظور کی ہے۔سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 14 نے اس قرارداد کی حمایت میں ووٹ ڈالے جبکہ امریکہ نے ووٹ ڈالنے سے انکار کر دیا۔ امریکہ نے اس قرارداد کے خلاف ویٹو کا حق بھی استعمال نہیں کیا۔ماضی میں امریکہ نے ایسی قراردادوں کو ویٹو کر کے اسرائیل کی مدد کی ہے۔ تاہم اوباما انتظامیہ نے روایتی امریکی پالیسی چھوڑ کر اس مرتبہ اس قرارداد کو منظور ہونے دیا ہے۔قرارداد کی منظوری کے بعد اسرائیل نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ واشنگٹن نے اس ووٹ کی حمایت کی۔

Leave a Reply