کوئٹہ۔ 11 نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال پر اظہار تعزیت و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان نے خیبرپختونخوا کے حکومتی انتظامی امور کو بہتر طور پر نبھایا،
ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ،اعظم خان ایک باصلاحیت ایڈمنسٹریٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے اور مخلص انسان تھے ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر و جمیل کے لئے دعا گو ہیں۔