چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان کی ناگہانی وفات پر نہایت دکھ کا اظہار

Election Commission of Pakistan
Election Commission of Pakistan

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان کی ناگہانی وفات پر نہایت دکھ کا اظہار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور صدمے کے ان لمحات میں مرحوم وزیراعلی کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔