میرپور ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل نے کہا ہے کہ زلزلے سے24 افرادجاں بحق اور 400 سے زیادہ گھرتباہ ہوئے ہیں۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرپورمیں زلزلے سے24 افرادجاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرپور میں 450گھرتباہ ہوئے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایاکہ سڑک بحالی کیلئے کام جاری ہے جسے جلد مکمل کرلیاجائے گا۔