میلبورن۔30جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ٹینس سٹار اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل میزبان جوڑی نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ ای ایس پی این کے مطابق مکسڈ ڈبلز فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والی آسٹریلیا کی ٹینس سٹار اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل میزبان جوڑی …
میزبان جوڑی اولیویا گیڈیکی اور جان پیرس نے ا ٓسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلزٹائٹل جیت لیا

مزید خبریں
میلبورن۔30جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ٹینس سٹار اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل میزبان جوڑی نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ ای ایس پی این کے مطابق مکسڈ ڈبلز فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والی آسٹریلیا کی ٹینس سٹار اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل میزبان جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فرانس کے مینوئل گینارڈ کو شکست ٹائٹل اپنے نام کیا۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میلبورن میں جاری ہیں ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔جمعہ کو کھیلے گئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والی آسٹریلیا کی ٹینس سٹار اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانس کی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فرانس کے مینوئل گینارڈ کو 6-4، 3-6 اور 8-10سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل بھی جیت لیا۔








