میسیکوکی جیل میں کھیلوں کی سرگرمی کے دوران ہنگامے، 8 افراد ہلاک، 8 زخمی

میکسیکوسٹی ۔ 23 مئی (اے پی پی) میکسیکو کی ریاست جیلسکو کی جیل میں ہنگاموں کے دوران 8 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز جیلسکو کے پوئنٹے گرینڈ کمپلیکس کی ایک جیل میں اس وقت پیش آیا جب قیدی کھیلوں کی سرگرمی جاری تھی کہ اس دوران قیدی میں جھگڑے کے دوران آپس میں …

میکسیکوسٹی ۔ 23 مئی (اے پی پی) میکسیکو کی ریاست جیلسکو کی جیل میں ہنگاموں کے دوران 8 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز جیلسکو کے پوئنٹے گرینڈ کمپلیکس کی ایک جیل میں اس وقت پیش آیا جب قیدی کھیلوں کی سرگرمی جاری تھی کہ اس دوران قیدی میں جھگڑے کے دوران آپس میں فائرنگ اور مار پیٹ سے 8 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جیل کے عملے نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے آتشیں اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔