میلبورن سٹارز اور پرتھ سکارچرزکی ٹیمیں مینزبگ بیش لیگ ساتویں میچ میں (کل) پنجہ آزمائی کریں گی

110
بگ بیش لیگ ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پرتھ سکارچرز کو 50 رنز سے ہرا کر چیلنجر کیلئے کوالیفائی کر لیا

میلبورن۔12دسمبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 13 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

لیگ میں کل(بدھ کو )ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا ساتواں میچ میلبورن سٹارز اوردفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز کی ٹیموں کے درمیان (کل) بدھ کو میلبورن کرکٹ گرائونڈ (ایم سی جی )میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ مینز بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ پرتھ سکارچرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔لیگ کا پہلا میچ برسبین ہیٹ اور میلبورن سٹارز کے درمیان برسبین میں کھیلا جائے گا۔

بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہوں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز،دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔

ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 24 جنوری 2024 کو کھیلا جائے گا۔