ابوظہبی۔4نومبر (اے پی پی):مرکنٹائل اینڈ میری ٹائم گروپ کا حصہ مینا بایو فیولز نے فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں متحدہ عرب امارات کے پہلے پائیدار ہوابازی ایندھن (سسٹین ایبل ایوی ایشن فیول) کی تیاری کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔ یہ اقدام پائیدار ہوابازی ایندھن روڈ میپ 2030 اور نیٹ زیرو 2050 ایجنڈا کے اہداف کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یہ منصوبہ …
مینا بایو فیولز کا فجیرہ میں یو اے ای کے پہلے پائیدار ایوی ایشن فیول کی پیداوار کے منصوبے کا آغاز

مزید خبریں
ابوظہبی۔4نومبر (اے پی پی):مرکنٹائل اینڈ میری ٹائم گروپ کا حصہ مینا بایو فیولز نے فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں متحدہ عرب امارات کے پہلے پائیدار ہوابازی ایندھن (سسٹین ایبل ایوی ایشن فیول) کی تیاری کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔ یہ اقدام پائیدار ہوابازی ایندھن روڈ میپ 2030 اور نیٹ زیرو 2050 ایجنڈا کے اہداف کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یہ منصوبہ استعمال شدہ خوردنی تیل اور فضلے پر مبنی خام مواد کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تصدیق شدہ ہوابازی ایندھن میں تبدیل کرے گا۔پہلا مرحلہ سالانہ 12 کروڑ 50 لاکھ لیٹر ایندھن تیار کرے گا جو یو اے ای کے 2030 ہدف کا 18 فیصد ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں پیداوار بڑھا کر سالانہ 25 کروڑ لیٹر کی جائے گی جو قومی ہدف کا 36 فیصد حصہ مکمل کرے گی۔منصوبے پر کل سرمایہ کاری 300 ملین امریکی ڈالر متعین کی گئی ہے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران مینا بایو فیولز نے منصوبے کو تصور سے عمل درآمد کے مرحلے تک پہنچایا۔ اس دوران قابلِ عملیت کے مطالعات مکمل کیے گئے، فجیرہ حکومت سے مینا ٹرمینلز کے قریب زمین حاصل کی گئی اور ڈائناٹرون FZE کو پروجیکٹ مینیجر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔کمپنی نے سروے مکمل کرنے کے ساتھ ایک عالمی ٹیکنالوجی فراہم کنندہ کا بھی انتخاب کیا ہے جو فضلے پر مبنی خام مواد کو پائیدار ایندھن میں تبدیل کرے گا۔ایڈیپک 2025 کے دوران کمپنی نے ایمارات پٹرولیم کمپنی کے ساتھ حکمت عملی پر مبنی آف ٹیک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جس کی تقریب میں وزیر توانائی و انفراسٹرکچر سہیل بن محمد الفرزی المزروعی بھی موجود تھے۔مزید ایک مفاہمتی یادداشت دبئی ایئر شو کے دوران دستخط کے لیے طے کیا گیا ہے۔
ایمارات پٹرولیم کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی خلیفہ الشامسی نے کہا کہ یہ شراکت پائیدار ہوابازی ایندھن کے مقامی نظام کے قیام میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مینا بایو فیولز کے ساتھ یہ معاہدہ صرف نیت نہیں بلکہ سپلائی کو حقیقت میں بدلنے کا قدم ہے جو مقامی سطح پر تیار کردہ مصدقہ ایندھن فراہم کر کے ائرلائنز کے کاربن اخراج میں کمی میں مدد دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ روزگار، مہارت اور اقتصادی قدر کو یو اے ای کے اندر برقرار رکھتے ہوئے ملک کے ’نیٹ زیرو 2050‘ کے ہدف کی سمت پیشرفت کو تیز کرتا ہے۔ ڈائریکٹر فجیرہ آئل انڈسٹری زون کیپٹن سالم الافخم نے اس منصوبے کو فجیرہ اور یو اے ای دونوں کے لیے تاریخی سنگ میل قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ توانائی کے تنوع میں اضافہ کرے گا ۔








