اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ ٹی ٹونٹی کا 14 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، لیگ میں کل(بدھ کو )ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔
لیگ کا 27واں میچ سڈنی تھنڈر اور ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیموں کے درمیان سڈنی شو گراؤنڈ سٹیڈیم سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ وارانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں،ان میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، دفاعی چیمپئن برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔
برسبین ہیٹ کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 27 جنوری 2025 کو کھیلا جائے گا۔