سڈنی۔28نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی ٹی20 لیگ مینز بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) کے آئندہ ایڈیشن میں بھارتی آف سپنر روی چندرن ایشون فرنچائز سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کریں گے۔ آف سپنر روی چندرن ایشون نے آسٹریلیا کی ٹی20 لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق یہ ایک تاریخی پیش رفت ہے کیونکہ روسی چندرن ایشون …
مینز بگ بیش لیگ،روی چندرن ایشون آئندہ ایڈیشن میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کریں گے

مزید خبریں
سڈنی۔28نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی ٹی20 لیگ مینز بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) کے آئندہ ایڈیشن میں بھارتی آف سپنر روی چندرن ایشون فرنچائز سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کریں گے۔ آف سپنر روی چندرن ایشون نے آسٹریلیا کی ٹی20 لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق یہ ایک تاریخی پیش رفت ہے کیونکہ روسی چندرن ایشون بی بی ایل میں کھیلنے والے پہلے سینئر بھارتی کرکٹر بن جائیں گے۔روی چندرن ایشون سڈنی تھنڈر کی جانب سے اگلے دو سیزن کھیلیں گے، اور اس طرح وہ بی بی ایل کھیلنے والے پہلے بھارتی انٹرنیشنل کرکٹر بھی بن جائیں گے۔بی سی سی آئی کے قوانین کے تحت بھارتی مرد کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں کھیلنے کی اجازت نہیں ہوتی، لیکن روی چندرن ایشون کے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب وہ دیگر لیگز میں شرکت کے اہل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے آئندہ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے لئے بھی رجسٹریشن کرا رکھی ہے۔معاہدے کے مطابق روی چندرن ایشون 14 دسمبر سے شروع ہونے والی بی بی ایل کے ابتدائی تین ہفتوں میں سڈنی تھنڈر کو دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ وہ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی لیگ میں مصروف ہوں گے، جو 2 دسمبر سے 4 جنوری تک کھیلی جائے گی۔
سڈنی تھنڈر کے آخری چار میچز 6، 10، 12 اور 16 جنوری کو شیڈول ہیں، اور توقع ہے کہ روی ایشون ان میں سے کم از کم تین میچز کھیلیں گے۔روی چندرن ایشون کے لیے صرف سڈنی تھنڈر ہی نہیں بلکہ ہوبارٹ ہریکینز، سڈنی سکسرز، اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز بھی دلچسپی رکھتی تھیں۔ تاہم ایشون نے سڈنی تھنڈر کو ترجیح دی، جس میں ڈیوڈ وارنر کپتان ہیں اور ٹرینٹ کوپلینڈ جنرل منیجر کے طور پر معاہدے کی نگرانی کر رہے ہیں۔








