مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 ، پاکستان اور نمیبیا کے درمیان میچ بدھ کو کولمبو میں کھیلا جائےگا

کولمبو ۔17فروری (اے پی پی):دسویں آئی سی سی ٹی ٹونٹی کپ 2026 میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان گروپ اے کا میچ کل (بدھ کو)سنگھالی سپورٹس کلب گراؤنڈ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 3 بجے شروع ہوگا ، میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے لئے پاکستان کونمیبیا کے خلاف میچ جیتنا ضرور ہوگا۔ نمیبیا کے خلاف میچ پاکستان کے لیے …

کولمبو ۔17فروری (اے پی پی):دسویں آئی سی سی ٹی ٹونٹی کپ 2026 میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان گروپ اے کا میچ کل (بدھ کو)سنگھالی سپورٹس کلب گراؤنڈ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 3 بجے شروع ہوگا ، میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے لئے پاکستان کونمیبیا کے خلاف میچ جیتنا ضرور ہوگا۔ نمیبیا کے خلاف میچ پاکستان کے لیے عملاً ناک آؤٹ حیثیت اختیار کر چکا ہے اور شائقین کرکٹ کو ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔گرین شرٹس کو میچ جیتنے کے لئے ہر شعبے میں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی ۔