مینز کیریبین پریمیئر لیگ ، ابتدائی میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس 1وکٹ سے فاتح

143
CPL
مینز کیریبین پریمیئر لیگ ، ابتدائی میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس 1وکٹ سے فاتح

جمیکا۔30اگست (اے پی پی):سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے مینز کیریبین پریمیئر لیگ کے ابتدائی میچ میں سخت مقابلے کے بعد انٹیگااینڈ باربوڈا فالکنز کو1 وکٹ سے شکست دے کر لیگ کے بارہویں ایڈیشن کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے انٹیگااینڈ باربوڈا فالکنز کی ٹیم کی طرف سے ملنے واالا164 رنز کا ہدف 20ویں اوور کی آخری گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے کائل میئرز کو آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگامیں کھیلے گئے ایم سی پی ایل کے ابتدائی میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس ٹیم کے کپتان آینڈریو فلیچر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انٹیگااینڈ باربوڈا فالکنز مینز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بناکر سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو میچ میں کامیابی کے لئے 164 رنز کا ہدف دیا۔ جیول اینڈریو نے 50 رنز بنائے۔

پاکستان کے فخر زمان 43 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کےاینریچ نورٹجی ،ڈومینک ڈریکس،اشماد نیڈاورتبریز شمسی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے سخت مقابلے کے بعد مطلوبہ ہدف 20 ویں اوور کی آخری گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کائل میئرز39،ایون لیوس 29 اور کپتان اینڈریو فلیچر 25 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

انٹیگااینڈ باربوڈا فالکنز کے شمر سپرنگرنے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔پاکستان کے محمد عامر نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ کائل میئرز کو آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔