پالے کیلی۔ یکم ستمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 175 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا، روز ٹیلر 48 اور گرینڈ ہوم 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیرل مچل نے …
مینڈس کی ففٹی رائیگاں، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا

مزید خبریں
پالے کیلی۔ یکم ستمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 175 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا، روز ٹیلر 48 اور گرینڈ ہوم 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیرل مچل نے 25 اور مچل سینٹنر نے 14 ناقابل شکست رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلائی، کوسل مینڈس کی 79 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ اتوار کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں سری لنکن قائد لیستھ مالنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کوسل مینڈس اور کوسل پریرا نے ٹیم کو 41 رنز کا آغاز فراہم کیا، یہاں پر ساﺅتھی نے پریرا کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی، وہ 11 رنز بنا سکے، اویشکا فرننڈو 10 رنز بنانے کے بعد مچل سینٹنر کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے








