میٹرکس پاکستان یوتھ سمٹ کا آٹھواں ایڈیشن 15 جون کو ہزارہ یونیورسٹی بٹگرام کیمپس میں منعقد ہوگا۔منتظمین کے مطابق یہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا یوتھ سمٹ ہوگا جس میں صوبے بھر سے نوجوان،ماہرین،کاروباری شخصیات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گی
میٹرکس پاکستان یوتھ سمٹ کا آٹھواں ایڈیشن 15 جون کو ہزارہ یونیورسٹی بٹگرام کیمپس میں ہوگا

مزید خبریں
بٹگرام۔ 09 جون (اے پی پی):میٹرکس پاکستان یوتھ سمٹ کا آٹھواں ایڈیشن 15 جون کو ہزارہ یونیورسٹی بٹگرام کیمپس میں منعقد ہوگا۔منتظمین کے مطابق یہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا یوتھ سمٹ ہوگا جس میں صوبے بھر سے نوجوان،ماہرین،کاروباری شخصیات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گی،سمٹ میں نوجوانوں کے لیے رہنمائی سیشنز،تربیتی ورکشاپس،پینل مباحثے اور روزگار،کاروبار،ٹیکنالوجی اور ذاتی ترقی سے متعلق مواقع فراہم کیے جائیں گے۔اس موقع پر ’’پرائیڈ آف خیبر پختونخوا ایوارڈز‘‘ کے تحت بٹگرام کی چھ نمایاں شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات بھی دئیے جائیں گے،یہ پروگرام ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بٹگرام اور میٹرکس پاکستان کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے جبکہ متعدد سرکاری و نجی ادارے اس کے شراکت دار ہیں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ سمٹ نوجوانوں کو سیکھنے،روابط بڑھانے اور مستقبل کے مواقع تک رسائی حاصل کرنے کا موثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔








