ملتان۔ 19 دسمبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاؤر کمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں وناہندگان کےخلاف آپریشن کے دورا ن مزید 84 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیااوران کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 36 نئے مقدمات کا اندراج کروادیاگیا،ایک بجلی چورکوموقع سے گرفتارکرلیاگیا۔بجلی چوروں کو 48 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ۔رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹر صارفین سے ایک روز میں 2 کروڑ 48 لاکھ روپے وصول کرلئے گئے۔
میپکوٹیموں نے ممتاز آباد سب ڈویژن کے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف پولیس کے ہمراہ آپریشن کرکے ایک بجلی چور کو موقع سے گرفتارکیا گیا ۔جبکہ 58لاکھ 60 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 5 ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر کے ٹرانسفارمر اتار لئے گئے۔ ہیڈ راجکان سب ڈویژن بہاولپور میں 12 لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 3 ٹیوب ویل صارفین کے ٹرانسفارمرزاتارے گئے ۔میلسی کے مختلف علاقوں میں 4 لاکھ 45 ہزار روپے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 2 ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرزاتارلئے گئے۔